اس 15 سالہ مسلمان نوجوان نے روس میں دہشتگرد حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کی زندگی کس طرح بچائی ؟

روس کے دارالحکومت کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز 4 حملہ آوروں نے روس کے ایک کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 143 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جس وقت حملہ آور لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے تھے تو کراکس ہال میں لانڈری میں جز وقتی نوکری کرنے والے 15 سالہ طالب علم اسلام خلیلوف نے 100 سے زائد افراد کو حملہ آوروں

اسلام خلیلوف نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف ہال کے ہنگامی اخراج کا راستہ بتایا بلکہ خود ان کو لے کر باہر لے جاتا رہا اور ایسا کئی بار کیا۔ جس سے 100 سے زائد افراد کی جان محفوظ رہی۔

اسلام خلیلوف نے میڈیا کو اپنے کارنامے سے متعلق بتایا کہ میں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی تربیت لے رکھی تھی اور میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کرسکوں۔

Leave a Comment