نومنتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے نادرا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی۔
وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت قومی مفاد میں کسی بھی حاضر سروس افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ حاضر سروس افسر کی پوسٹ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔
مزید پڑھیں: ملکی آمدنی کو ڈیجیٹل کرنا سرمایہ کاری کے لیے بہتر ہوگا: شمشاد اختر
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری 2 اکتوبر 2023 کو نگراں حکومت کے دور میں کی گئی تھی۔
نگراں حکومت نے چیئرمین نادرا کی تقرری اگلے نوٹس تک ملتوی کر دی تھی۔