امریکی ڈالر کے گرنے کا سلسلہ جاری، کس ریٹ پر بند ہوا؟

امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 95 پیسے پر بند ہو گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا 280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین جاری ہے۔

Leave a Comment