پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی پر قیمتی تحائف چوری ہوگئے۔محمد حفیظ نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ 26 مارچ کو نیو یارک سے لاہور سفر کررہے تھے، لاہور پہنچنے پر جب انہوں نے اپنا سامان دیکھا تو سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا اور قیمتی تحائف بیگ سے چوری ہوگئے تھے۔
کرکٹر نے بتایا کہا انہوں نے لاہور ائیرپورٹ کے کانٹر پر شکایت درج کروادی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا اور کسٹمر سروس کال نمبر بھی فعال نہیں ہے۔محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔