انٹرنیٹ پر عید الفطر کی چھٹیوں کا وائرل نوٹی فکیشن جعلی قرار

وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9اپریل منگل سے 12اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ سرکاری ملازمین یا جن کے دفاتر ہفتہ، اتوار بند رہتے ہیں انہیں عید پر 6چھٹیاں ملیں گی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ترجمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Leave a Comment