میانوالی،ہسپتال کی آیا سے 2افرادکی مبینہ زیادتی

میانوالی کے مدر اینڈچائلڈ ہسپتال کی آیا سے2افرادکی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق آیا کو 2افراد ہسپتال لے جانے کا دھوکا دے کر شادیہ لے گئے، جہاں ویرانے میں لے جا کر دونوں ملزمان نے اس سے زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیاکہ زیادتی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو بہت برا ہوگا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment