اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے مبینہ طور پر کارکن کو تھپڑ مار دیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، تاہم شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کارکن کو نہیں، اپنے گارڈ کو تھپڑ مارا تھا۔
آج نیوز کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کی اتوار کو نکالی گئی ریلی میں شیر افضل مروت کارکنوں میں پھنس گئے تھے۔ ریلی میں دھکم پیل کے باعث پی ٹی آئی رہنما غصے میں آگئے تھے، اور اس دوران برابر میں کھڑے بظاہر کارکن نظر آنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔