محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے جاری فٹنس کیمپ اور آنے والی سیریز پر گفتگو کی۔ محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل پر اپنا فوکس رکھنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائیگا۔محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم سے منسلک تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی جائیگی، آپ سب پاکستان کے کھلاڑی ہیں، ہمارا فخر ہیں،کیمپ میں بھرپور محنت کے ساتھ ٹریننگ کریں، ہر کھلاڑی اپنی انفرادی فٹنس پر کام کرے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بابراعظم کو کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ایڈوائس پرکیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے،گراؤنڈ میں پرفارمنس دینا آپ کا کام ہے،گارنٹی دیتاہوں جو پرفارمنس دیگا ٹیم میں ضرور کھیلے گا، کسی کی بھی سفارش کوقبول نہیں کیا جائیگا۔