وفاقی وزیرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورسپیکراپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،یہی چلتارہاتوپختونخوامیں گورنرراج لگ سکتاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اورسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
امیر مقام نے کہاکہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔