شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت دیکھتے ہوئے 50 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے جو گزشتہ دس سالوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

اسی سلسلے میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے گئے جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

 

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سابق کپتان نے لکھا کہ عمرہ کی ادائیگی، میری چھوٹی بیٹی کے ساتھ میری زندگی کی روشنی، بیٹیوں کے والدین کے لیے دعائیں کیونکہ یہ اللہ کی رحمت ہے۔

سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ بیٹیوں کی خواہشات کو پورا کرنا، ان کی اچھی پرورش کرنا دین کی بہترین خدمت ہے، اللہ ہم سب کی خواتین کی ہمیشہ حفاظت فرمائے، آمین۔

Leave a Comment