قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کاسیاست میں آنے کا عندیہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں سیاست میں آنا چاہتا ہوں اور پاکستان میں کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے بڑوں نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں آ کر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے بڑوں نے انہیں سیاست میں آنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بڑوں سے کہتا ہوں کہ تبدیلی کیسے آئے گی اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے ۔

 

شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، کپتانی کے حوالے سے کئی سابق کھلاڑیوں اور میرا اپنا انجام سامنے ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور لاہور قلندرز کی کپتانی قبول کر لی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، میں گزشتہ 3-4 سال سے کہہ رہا ہوں کہ محمد رضوان کو کپتان بنایا جائے۔

Leave a Comment