وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرپکوڑوں کے ملکی معیشت پرنقصانات اورپکوڑے نہ کھاکر 95لاکھ ڈالر مہینہ بچت کے حوالے سے پوسٹ شیئرکی جس میں کہاگیاکہ ایک سٹینڈرڈ13گرام پکوڑہ فرائی ہونے کے دوران 3گرام آئل جذب کرتاہے ،فرض کریں 5کروڑ افراد افطاری کے وقت ایک پکوڑہ کھاتے ہیں
جس سے ایک دن کاتقریباً150ٹن آئل خرچ ہوتاہے جوکہ 600روپے فی لٹرہے جس کی ایک دن کی قیمت تین لاکھ سولہ ہزار ڈالر جبکہ ایک مہینے کی قیمت 95لاکھ ڈالر بنتی ہے ،ایک پکوڑہ نہ کھانے سے آپ ملک کا ماہانہ 95لاکھ ڈالربچاسکتے ہیں۔
ا ے ایمان والو تم پرروزے فرض ہیں پکوڑے نہیں۔
روزانہ ایک پکوڑہ نہ کھاکرآپ کتناپیسہ بچاسکتے ہیں ،خواجہ آصف نے دلچسپ پوسٹ شیئرکردی