درِ فشاں کے نزدیک پسند کی شادی کے کیا نقصانات ہیں؟

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی نامور اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

درِفشاں سلیم نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔ نئی شادی کے ابتدائی پہلے دو ماہ کی چاہت کا عنصر باقی نہیں رہتا۔’

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی جان جاتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔’
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔’

واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ڈراما سیریل ‘خئی’ ، ‘جرم’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ جیسے ڈراموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

Leave a Comment