نئے قرض کے لیےچین کیجانب سےپاکستان پر سخت شرائط عائد،دیکھیں

اسلام آباد: چین نے قرضے کے نئے معاہدے کے لیے پاکستان پر سخت شرائط عائد کر دیں، بینک سے 300 ملین ڈالر کا قرضہ ملنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے نئے قرضے کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین نے بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 600 ملین ڈالر، بینک آف چائنا سے 300 ملین ڈالر اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 300 ملین ڈالر کی سخت شرائط عائد کی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمرشل بینکوں سے سخت شرائط میں نرمی کی درخواست کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

چینی بینکوں سے نئے قرضوں کو چینی آئی پی پیز کی جانب سے ادائیگی کے نظام الاوقات پر مشروط کیا گیا تھا، جس میں سود کی شرح 8 فیصد تک تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے چینی بینکوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد، 300 ملین ڈالر انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کی پاکستان برانچ سے منتقل کیے جانے تھے۔

Leave a Comment