لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات بتا دیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میںان کی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کے بارے میں سوال کیاگیا۔
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں سرکاری گاڑی اور پیٹرول کے ساتھ دیگر مراعات بھی ملتی ہیں۔
اے ایس پی شہر بانو نے کہا کہ جب حکومت آپ کا اتنا خیال رکھے تو پھر ذمے داریوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شہر بانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے لیکن ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Post Views: 224