خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی دونوں نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ریکارڈ قائم کردیا ڈاکٹر حذیفہ اورنگزیب پاکستان پولیس سروس جبکہ ڈاکٹر حاجرہ ان لینڈ ریونیو سروس گروپ میں سلیکٹ ہوگئیں،حذیفہ اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں سورۃ رحمٰن کی آیت جس کاترجمہ ہے کہ (بے شک تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کوجھٹلائو گے ) شیئرکرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ ہم نے ایک ساتھ اس کا خواب دیکھا اور مل کر اسے حاصل کیا۔ میں اور میری اہلیہ دونوں نے سی ایس ایس 2023 پاس کیا ہے اور بالترتیب پولیس سروس آف پاکستان اور ان لینڈ ریونیو سروسز میں شامل ہوئے ہیں۔
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Alhamdullillah, We dreamt it together and achieved it together. Both me and my wife have cleared CSS 2023 and got allocated in the Police Service of Pakistan and Inland Revenue Services respectively. pic.twitter.com/s2lY4K1anV— Huzaifa Aurangzeb (@HuzaifahMughal) May 4, 2024