شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کاگرینڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ، 6 دہشتگردواصل جہنم۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،

مارے گئے دہشتگرد دہشتگردی کے کئی واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment