سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ، گزشتہ روز ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کے خلاف 0-4 سے فتح سمیٹی ، کورین ٹیم پاکستان کے خلاف گول سکور نہ کر سکی، پاکستان کی جانب سے عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا ، واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی تھی ، پاکستان ہاکی ٹیم ایک روزہ آرام کے بعد 7 مئی کو جاپان کے خلاف اپنا تیسرا میچ کھیلے گی ۔

Leave a Comment