تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سرائوں کے خلاف مقدمہ، 3گرفتار

گجرات کے تھانہ صدر کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے پر27خواجہ سرائوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے تھانہ صدر کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے پر27خواجہ سرائوں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے مقدمے میں 7 خواجہ سرائوں کو نامزد جبکہ 20نامعلوم خواجہ سرائوں کا اندراج کیا گیا ہے۔خواجہ سرائوں پر پولیس ملازمین کو اغوا کرکے ان پر تشدد اور تھانے میں توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Comment