5 کلو واٹ سولر سسٹم کا ریٹ 2 لاکھ 15ہزار تک نیچے گر گیا ،ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ 2022 میں 80 روپے فی واٹ کی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی ہے اور 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 2022 کے مقابلے میں 2 لاکھ 15 ہزار ہے جب کہ 10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ انورٹرز اور بیٹریوں کی قیمت کم نہیں ہوئی۔

سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل کی فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے کم ہو گئی ہے۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینلز کے اوسط نرخ 37 روپے تک آگئے ہیں۔

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ زائد سپلائی کی وجہ سے ریٹ کریش ہو گئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment