بین الاقوامی سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین ویب سیریز ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار کی کاسٹ اور ہدایت کار کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف انڈین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کا کل بجٹ 200 کروڑ انڈین روپے تھا۔ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ہدایت کاری کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جو کہ اکثر بالی ووڈ اداکاروں کی فیس سے بھی زیادہ ہے۔سیریز میں موجود اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔سیریز میں ملکہ جان کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالا نے ایک کروڑ‘ ادیتی رائو حیدری ایک سے ڈیڑھ کروڑ ‘ رچہ چڈھا نے ایک کروڑ اور سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔