ادویات کی قلت اور عدم دستیابی کی شکایت کیلئے پہلی بار موبائل ایپلی کیشن متعارف

ملک میں ادویات کی قلت اور عدم دستیابی کی شکایت کیلئے پہلی بار موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی،”ڈرگ شارٹیج رپورٹنگ“ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ایپلی کیشن پر شکایت درج کروانے کیلئے اس پر اکاﺅنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
شکایت کنندہ کو اپنے شناختی کارڈ سمیت موبائل نمبر اور نام فراہم کرنا پڑتا ہے۔ ایپلی کیشن سے ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی بلکہ اس سے یہ بھی پتا چلے گا کہ کس شہر میں مصنوعی قلت اور زخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔ایپلی کیشن کے ذریعے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سکھر اور جیکب آباد سمیت متعدد شہروں کے افراد ادویات کی قلت سے متعلق شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن کے ذریعے ادویات کی قلت کی شکایت کیلئے جہاں عام افراد شکایت درج کروا سکتے ہیں، وہیں میڈیکل اسٹورز مالکان بھی اس کی عدم دستیابی سے متعلق شکایت کر سکتے ہیں۔اسی طرح ایپلی کیشن پر اپنی شکایت سے متعلق معلومات جانچنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، یعنی شکایت درج کروانے کے بعد صارفین کچھ دن کے بعد اس کا اسٹیٹس بھی معلوم کر سکیں گے۔
شکایت کنندہ کو شہر کے نام لکھنے سمیت دوائی کا نام اور اس کا ڈوز یعنی کس نوعیت یا گرام کی دوائی کی معلومات بھی دینی پڑے گی۔مذکورہ ایپلی کیشن کو پورے پاکستان میں ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے، تاہم اسے ابھی تمام شہروں میں متعارف نہیں کرایا گیا۔ایپلی کیشن پر اپنی شکایت سے متعلق معلومات جانچنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے یعنی شکایت درج کروانے کے بعد صارفین کچھ دن کے بعد اس کا اسٹیٹس بھی معلوم کر سکیں گے

Leave a Comment