ترقیاتی کاموں کے سبب 4دن کراچی کا پانی بند رکھنے کا اعلان

راچی واٹر کاپوریشن نے ترقیاتی کاموں کے سبب شہر میں چار روز تک پانی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ نیو پمپ ہاؤس گھارو میں 16 سے 19 مئی تک ترقیاتی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان چار دنوں کے دوران پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے سالانہ ترقیاتی کاموں کے سبب بند ہو گی۔
ان کا کہنا تھا ترقیاتی کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا اور اس کے سبب پانی کی فراہمی میں یومیہ13ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی کام کے دوران پینل اور نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے۔

Leave a Comment