پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کیلئےریلیف دیا گیا ہے ۔گزشتہ ماہ تیل اور گھی کی قیمتوں میں 70-75 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی۔

مشہور برانڈ کے تیل کی قیمت اب 75 روپے کمی کے ساتھ 525 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا جبکہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا گھی برانڈ 25 روپے کی کمی کے ساتھ 525 روپے ہے۔دریں اثنا، دوسرے درجے کا گھی اب 70 روپے کی کمی کے بعد 380 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے
پاکستان میں لوگ عام طور پر سرسوں کا تیل، سویا بین کا تیل، سورج مکھی کا تیل، پام آئل، اور مونگ پھلی کا تیل استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Comment