یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ

ملک بھر میں گندم کی قیمت کم ہونے پر اوپن مارکیٹ میں آٹا سستا ہو گیا تاہم یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کر دیا گیاجس سے اس کی قیمت 1380روپے سے بڑھ کر 1500روپے ہو گئی ہے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کے لئے 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 648روپے ہی رہے گی۔واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850روپے سے 950روپے ہے۔

Leave a Comment