زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف حکومت پنجاب میں اپنے اقدامات سے زیادہ اپنے اسٹائل کے باعث چرچہ میں ہیں، حال ہی میں ایک بار پھر یونیفارم پہنے مریم نواز کی تصاویر سے متعلق نیا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا۔
اس تصویر نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی وہیں، بندوق ہاتھ میں تھامے مریم نواز کی تصاویر بھی وائرل تھیں۔
تاہم اب اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل اور دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
سعد قیصر نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے سماجی کارکن ایمان مزاری کی تنقید پر انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے تصدیق کی ہے کہ اس رائفل میں کوئی میگیزین موجود نہیں تھی اور نہ ہی بلٹس تھے۔
صارف کا دعوے میں کہنا تھا کہ مریم نواز کو دیے جانے والے اسلحے کو تین مرتبہ چیک کیا گیا تھا۔