ایک ماہ پہلے وفات پانے والے تحریک انصاف کے ورکر کے وارنٹ گرفتاری جاری؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے غیر حاضری پر 11 کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جس میں کچھ دن پہلے وفات پا جانے والے محمد لطیف کا نام بھی شامل ہے۔

صارفین کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ وفات کے بعد بھی جھوٹے کیس نے لطیف رفیق کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے قصور لطیف صاحب کو 8 ماہ تک جیل میں رکھا گیا، علاج تک کی سہولت نہیں دی گئی، رہائی کے 3 ماہ بعد فوت ہوگئے اور آج ایک ماہ بعد ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تو یہ شعر بھی بےمعنی ہوگیا

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

منصف ہو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے

اب تو یہ شعر بھی بےمعنی ہو گیا:
“مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
منصف ہو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے”

وفات کے بعد بھی جھوٹے کیس نے لطیف رفیق کا پیچھا نہیں چھوڑا۔۔۔

وقاص امجد نے انتقال کر جانے والے پی ٹی آئی کے ورکر محمد لطیف کے وارنٹ گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اللہ ہی ہمارے سسٹم پر رحم کرے۔

آج انسداد دہشتگری عدالت نے غیر حاضری پر 11 کارکنان نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔۔
جن میں کچھ دن پہلے وفات پا جانے والے محمد لطیف کا نام بھی شامل ہے۔

فلک جاوید خان لکھتی ہیں کہ ایک ماہ پہلے وفات پانے والے تحریک انصاف کے ورکر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، انہوں نے نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جاؤ اب قبر سے نکال کر ہتھکڑی لگاؤ شاید آپ کو سکون مل سکے۔

1 ماہ پہلے وفات پانے والے تحریک انصاف کے ورکر کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔۔

ایک ایکس صارف نے ملک کے نظام پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا کیا کمال نظام ہے جو فوت ہوجانے والے شخص کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کیا کمال کا نظام ہیں اس ملک کا

Leave a Comment