شارجہ میں اسلام قبول کرنے کے صرف 2 روز بعد انتقال کرنے والی روسی خاتون کی نماز جنازہ میں سینکڑوں شہریوں پہنچ گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایک 62 سالہ روسی تارک وطن لیوڈمیلا شٹشیبینیا اسلام قبول کرنے کے صرف 2 دن بعد انتقال کر گئیں، متحدہ عرب امارات میں ان کے خاندان کا کوئی شخص مقیم نہیں ہے، نومسلم روسی خاتون کی نماز جنازہ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ “ان خاتون کا یو اے ای میں کوئی نہیں ہے، اس کے بیٹے اور بھائی بنیں، اس کے جنازے میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے”۔
شارجہ میں اسلام قبول کرنے کے 2 روز بعد غیرملکی خاتون کا انتقال