قوم ٹیم کو ایک مہینہ دے، جیت کر آئے گی : محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ اپنی ٹیم کو ایک مہینہ دیں، قومی ٹیم جیت کر آئے گی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چار ہفتے بعد ٹیم فائنل میں ہوگی، اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ جیت جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن کے میئر صادق خان اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی بولنگ دیکھ کر وقار یونس اور وسیم اکرم یاد آتے ہیں۔

Leave a Comment