ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، میزبان امریکہ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دیدی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں میزبان امریکہ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دیدی، امریکی ٹیم نے 195 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلاس کے گرینڈ پرائیر سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں کینیڈا نے امریکہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، کینیڈا کی جانب سے آرون جانسن اور نونیت دھالیوال نے ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں بالترتیب 23 اور 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بیٹر ناونیت دھلیوال اور نکولس کرٹن دیگر نمایاں بلے باز رہے، نکولس کرٹن نے 51 ، پرگت سنگھ 5 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے، شیریاس مووا 32 اور ڈیلون ہیلیگر 1 رنز بنا کر وکٹ موجود رہے، امریکی پیسر علی خان 1، ہرمیت سنگھ 1 اور کورے اینڈرسن 1 شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

امریکا کی بیٹنگ بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم میدان میں اتری تو اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے،امریکہ کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گری، میزبان ٹیم کو دوسرا نقصان 42 رنز پر اٹھانا پڑا، تاہم تیسری وکٹ کے لیے اینڈریس گوس اور ایرون جونس کے درمیان 131 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، اینڈریس گوس 46 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ایرون جونس نے دھواں دھار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 40 گیندوں پر 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرایا، کینیڈا کے کلیم ثنا، نکھل دتہ اور ڈلون ہیلیگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاندار بلے بازی پر ایرون جونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Leave a Comment