ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا، گزشتہ ماہ 20ہزار870 ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ماہ مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کئے گئے، ای چالان نادہندہ سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کردی گئیں ۔
ٹریفک پولیس کی پانچ ٹیموں نے شہر کے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر کارروائیاں کیں،مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول اور سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کی گئیں ۔
سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کیا جارہاہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، نادہندگان کیلئے ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن اور دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہیں۔