دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے بڑا دھچکا

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیلئے بڑا دھچکا، انگلش ٹیم کمزور حریف اسکاٹ لینڈ کیخلاف ممکنہ آسان فتح سے محروم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 8ویں میچ کے سلسلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ بارش کے باعث میچ کو فی اننگ 10 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔
جبکہ میچ بارش سے متاثر ہونے کے باوجود اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ بنا کوئی وکٹ گنوائے مقررہ 10 اوورز میں 90 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ یوں انگلینڈ کو 10 اوورز میں 91 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم بارش کے باعث انگلینڈ کی اننگ کا آغاز نہ ہو سکا، جبکہ مسلسل بارش اور موسم شدید خراب ہونے کے باعث میچ ریفری نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دے دیا۔
یوں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کمزور حریف اسکاٹ لینڈ کیخلاف ممکنہ آسان فتح اور 1 اضافی پوائنٹ سے محروم رہ گئی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دیگر کئی میچز میں بھی بارش ہونے کی پیشن گوئی ہے۔ اسی باعث انگلینڈ کیلئے اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح سے محروم رہنا دفاعی چیمپئن کیلئے اگلے مرحلے تک رسائی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

Leave a Comment