این بشپ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی توڑنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹیم میجنمنٹ کی جانب سے صائم ایوب کو 15 اننگز میں صرف 229 رنز کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے اوپنر کے طور پر ہٹا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ چار میچوں کی T20I سیریز میں بابر اور رضوان کو اوپن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹیم سیریز بھی 0-2 سے ہار گئی اور بارش کی وجہ سے دو میچ ضائع ہو گئے۔ ایک انٹرویو میں سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر این بشپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ورلڈکپ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی روایتی اوپننگ جوڑی ہی آزمائی جائے گی مگر میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو یہ لگے بندھے اصول کو توڑنے کی ضرورت ہے، اگر بابر اور رضوان کو اننگز کے آغاز کیلیے آنا ہے تو گیئر تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ صائم ایوب کو پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے،اگر ابھی ایسا نہ ہوا تو مستقبل میں ہوگا، محمد حارث بھی ایک اچھا آپشن تھے مگر ان کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا۔ پاکستان اپنا پہلا T20 ورلڈ کپ 2024ء کا میچ 6 جون کو ٹیکساس کے گرینڈ پریری سٹیڈیم میں پہلی مرتبہ میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ ان کا اگلا میچ 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف ہے جب کہ اس کے بعد وہ بالترتیب 11 جون اور 16 جون کو کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
این بشپ کا بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی توڑنے کا مشورہ