شائقین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس کے لیے امریکہ نے 9 جون کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے “اضافی سیکیورٹی” کو یقینی بنایا ہے۔ ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹیو بروس بلیک مین نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس میچ کے لیے تیاری کر رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے اور ہمیں اس دن اضافی سکیورٹی دینا ہوگی۔
ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب شہر کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملے کی دھمکیوں کے درمیان حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا تھا۔
بروس بلیک مین نے اس میچ کے لیے سکیورٹی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ، نیویارک سٹیٹ پولیس، سٹیٹ پارک پولیس، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)، پورٹ اتھارٹی پولیس، ایم ٹی اے پولیس، فائر مارشل، رضاکار فائر فائٹرز اور کسٹمز اور بارڈر پٹرول کے اہلکاروں کی خدمات حاصل ہیں۔
بلیک مین نے کہا کہ “ہم کسی بھی چیز کے لیے تیار رہنے جا رہے ہیں جو ہو سکتا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں”۔ ناساؤ کاؤنٹی کے اہلکار کی یہ یقین دہانی اس وقت سامنے آئی جب ناساو کنٹری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر پیٹرک رائڈر نے سٹیڈیم کو پاک بھارت میچ کے لیے “محفوظ ترین جگہ” ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
کمشنر پیٹرک رائڈر نے کہا کہ “میں آپ کو گارنٹی دے سکتا ہوں کہ اس کاؤنٹی کی تاریخ میں ہمیں اب تک کی سب سے بڑی سیکیورٹی کرنی پڑی ہے اور میں آپ کو اس بات کی ضمانت بھی دے سکتا ہوں کہ 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی میں سب سے محفوظ جگہ اس اسٹیڈیم کے اندر ہوگی۔” مزید برآں نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے دھمکیوں کی خبروں کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران مہمانوں اور نیویارک والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں۔
گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ “میں نے نیویارک سٹیٹ پولیس کو اعلیٰ حفاظتی اقدامات بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی، جدید نگرانی اور مکمل اسکریننگ کے عمل میں مشغول ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عوامی تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک محفوظ پر لطف تجربہ ہو۔‘‘ دریں اثناء انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی میگا ایونٹ کے دوران تمام مقامات پر “مضبوط” حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔ آئی سی سی کے ایک ترجمان نے کہا کہ “ایونٹ میں ہر ایک کی حفاظت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے پاس ایک جامع اور مضبوط سکیورٹی پلان موجود ہے”۔
پاک بھارت ٹاکرا: امریکی حکام نے ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے اضافی سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی