لاہور کے علاقے غازی آباد میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کوچھریوں کے وار سے قتل کر نے کے بعد خود کشی کی کوشش کی ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم زوہیب نے بیوی کو چھریوںکے وار سے قتل کر نے کے بعد چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اکثر بیوی سے جھگڑتا رہتاتھا ۔ پولیس نے زیرحراست ملزم زوہیب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔خاتون کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
شوہر کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش