دوہرے قتل کا ملزم 26سال بعد سعودی عرب سے واپسی پر پکڑا گیا

دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 26 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔ملزم اللہ دتہ قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا،سعودی عرب سے 26سال بعد واپس آیا تو پکڑا گیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر اشرف نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ،عدالت نے ملزم اللہ دتہ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان اللہ دتہ اور دیگر نے تھانہ مغلپورہ کی حوالات میں دو افراد کو قتل کیا تھا،ملزم اللہ دتہ سمیت دیگر کیخلاف 1998میں تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کے تین شریک ملزمان پولیس مقابلہ میں ہلاکت ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment