دنیا کا وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا

دنیا کا وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک سلطنت عمان کی وزارت مذہبی امور نے جمعرات کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کر دی۔ اعلان کیا گیا ہے کہ سلطنت عمان میں یکم ذی الحج 8 جون بروز ہفتہ کو ہو گی، جبکہ عید الاضحٰی 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں 6 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ حرمین شریفین کے ایک(سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ پر مطلع کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ماہ ذہ الحج کا چاند دیکھنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں، حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز مملکت میں رہنے والے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی تھی کہ جمعرات 6 جون کو ماہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت کو ریکارڈ کروایا جائے۔ واضح رہے کہ ماہ ذیقعدہ کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید الاضحٰی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
جبکہ سعودی عرب میں حج بیت اللہ کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہو گی۔ پاکستان میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے، جبکہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے بھی اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 6 جون کی شام کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 38 منٹ پر ہوئی۔ یوں 7 جون بروز جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند باآسانی نظر آئے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونس نے پاکستان میں عیدالاضحٰی 17 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں ماہ ذیقعدہ کا اختتام 29 ایام کے بعد ہو گا، یوں ملک میں عید الاضحٰی 17 جون کو ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بھی ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بھی عیدالاضحٰی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a Comment