قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل ہوگئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق محمد رضوان 100 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانیوالے میچ میں حاصل کیا۔

Leave a Comment