حارث رؤف نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو کسی اور پاکستانی پیسر کے پاس نہیں

) قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل کیں جو منگل کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ حارث رؤف ، شاداب خان کے بعد پاکستان کے لیے مختصر فارمیٹ میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔
ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ملکی باولر شاداب خان ہیں جنہوں نے 103 میچوں میں 107 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔ حارث رؤف 71 میچوں میں 101 وکٹیں لیکر دوسرے ، شاہد آفریدی 98 میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے جب کہ عمر گل 60 میچوں میں 85 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔

Leave a Comment