پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر

فلوریڈا میں شیڈول امریکہ اور آئرلینڈ کا آج ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد قو می ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی ہے۔قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ آئر لینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گی۔

اس سے قبل فورٹ لاوڑر ہل میں آج آئرلینڈ اور امریکہ کے درمیان اہم میچ کھیلا جانا تھا، آئرلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان کی سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی ممکن ہوسکتی تھی تاہم بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک نہ ہوسکا ہے ۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا۔

Leave a Comment