عرفان پٹھان کی اہلیہ صفاء بیگ کون ہیں؟

صفاء بیگ 28 فروری 1994 ءکو پیدا ہوئیں۔ صفا ءبیگ سعودی عرب کے جدہ ضلع عزیزیہ میں پلی بڑھی ہیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل انڈین اسکول، سعودی عرب سے تعلیم حاصل کی ہے۔

صفاء اور عرفان کی ملاقات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ تاہم کہا جا تاہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 2014 ءمیں دبئی میں ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں نے 2016 ءمیں شادی کر لی۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان 23 اکتوبر 1984 ءکو پیدا ہوئے، جب کہ ان کی اہلیہ صفاء بیگ 28 فروری 1994 ءکو سعودی عرب میں پیدا ہوئیں۔

عرفان پٹھان کی اہلیہ ان سے 10 سال چھوٹی ہیں۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2014 ءمیں ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان تقریباً 10 سال کا فاصلہ ہے لیکن اس کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔ عرفان پٹھان اور صفا ءبیگ نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد عرفان نے صفا ءکو اپنے والدین سے ملوایا، جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔

4 فروری 2016 ءکو عرفان پٹھان اور صفا ءبیگ کی شادی ہوئی۔ اسی دوران 20 دسمبر 2016 ءکو دونوں ایک بچے کے والدین بھی بن گئے۔

صفا ءبیگ بہت خوبصورت ہے۔ وہ مشرق وسطیٰ ایشیا میں ایک بڑی ماڈل بھی رہ چکی ہیں اور وہاں کے کئی بڑے فیشن میگزینز میں ان کی تصاویر شائع ہو چکی ہیں۔

یہی نہیں صفا ایک بہترین نیل آرٹسٹ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ اس کا ایک صفحہ بھی ہے جس کا نام فلکر صفحہ ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ چند سال قبل جب سوشل میڈیا پر صفا بیگ کا چہرہ چھپانے پر صارفین عرفان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے تو ان کی اہلیہ نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی تھی۔

صفا ءنے بتایا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ حجاب میں رہیں اور اپنا چہرہ نہ دکھائے اور ایک اچھے شوہر کی طرح عرفان پٹھان صفا ءکی حمایت کرتے ہیں۔

سال 2023 ءمیں بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران ایک پارٹی میں عرفان پٹھان کی اہلیہ صفاء بیگ کا چہرہ دیکھا گیاتھا۔

Leave a Comment