خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میںافسوسناک واقعہ،قاتل پب جی گیم کی وجہ سے ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے امر خانہ کے رہنے والے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
اہلخانہ کےمطابق متوفی منیم الرحمان میٹرک کا طالب علم تھا اور پانچ سال سے گیم کھیل رہا تھا۔
متوفی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ منیم الرحمان مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا اور گھر والوں کی طرف سے موبائل لینے کی وجہ سے اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
افسوسناک واقعے کے بعد لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غازی منتقل کر دی گئی۔