بھارتی ریاست جھارکھنڈ میںپیش آیا ایک انوکھا واقعہ ،بچے کے پیدا ہوتے ہی منہ میں دو دانت،بچہ پورے شہر میں وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمشید پور شہر کے اسپتال میں پیدا ہونے والے بچے نے جیسے ہی رونا شروع کیا تو ہسپتال عملے نے اسے چپ کروانے کی بجائے حیرت کی تصویر بن کر رہ گیا کیونکہ ان کے سامنے روتے ہوئے نومولودکے دو دانت پیدائش سے قبل ہی نکل چکے تھے۔
نومولودبچے کے منہ میں غیرمعمولی طور پر دانت دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ڈاکٹرز نے چھوٹی سے سرجری کرتے ہوئے نومولود بچے کے دونوں دانت نکال دیے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دانتوں کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ بالکل صحت مند ہےاور، لیکن غیر معمولی دانتوں کی وجہ سے اس بچے کا اب دور دور تک چرچا ہو رہا ہے،لوگ بچے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسپتال کا رخ کررہے ہیں۔
بچے کا آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق کہ ایسے کیسز شاذوناذرہوتے ہیں ، بہت کم بچوں میں پیدائش کے وقت دانت ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں بچے کے دانت نکانے پڑتے ہیں تاکہ ماں کو دودھ پلانے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔