آئی پی ایل کے معاہدےافغانستان کی ہار کی وجہ،ایشون بھی بول اٹھے

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی افغان ٹیم پر آئی پی ایل معاہدے بچانے کے الزامات پر بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی میدان میں آگئے ہیں۔

 افغانستان نے گذشتہ دنوں بنگلادیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہلی مرتبہ اپنی جگہ بنالی ہے جس کے بعد اس ٹیم کو نہ صرف افغانستان بلکہ دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہاجارہا ہے تاہم دوسری طرف شائقین بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے پر افغان ٹیم کو طرح طرح کے الزامات سے بھی نواز رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس سابق ٹوئٹرپر ایک صارف نےلکھا کہ افغانستان ٹیم ساری ٹیموں سے جیت جاتی ہے لیکن بھارت کے ہاتھوںآئی پی ایل معاہدوں کے لیے انڈیا کے خلاف جان بوجھ کر ہارتی ہے،افغانستان کیلئے آئی پی ایل کے معاہدے بہت قیمتی ہیں۔
اس پوسٹ نے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس قدر حاصل کی کی بھارتی اسپنر رویچندرن اشون بھی اس کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
اشون نےجواب میں ایکس پلیٹ فارم کے بانی ایلون مسک کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ’میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کرنا ہے لیکن مجھے یہ فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے کہ کون میرے گھر میں داخل ہو سکتا ہے۔ میری ٹائم لائن میری مرضی۔‘
 لوگوں کو بلاک کرنے کے مشورے پر انڈین کرکٹر نے کہا ’یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں روز لوگوں کو بلاک کرتا رہوں، مجھے پتا ہے کن لوگوں کو فالو کرنا ہے۔‘
واضح رہے افغانستان اس ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے قبل  نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے چکا ہے۔ افغانستان کا اگلا مقابلہ ٹورنامنٹ کے سُپر 8 میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔

Leave a Comment