سینئراداکار شبیر جان کی بیٹی کانکاح ،تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کےسینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی کا نکاح،ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ یشمیرا جان کی تقریب نکاح میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنےوالوں میں اداکار ہمایوں سعید، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، ربینہ اشرف، بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اور شائستہ لودھی سمیت شہزور سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول سمیت دیگر شامل تھے۔

اداکارہ یشمیرا جان کی شادی رامش بن عامر نامی شخص سے ہوئی میڈیا میں آنے والی معلومات کے مطابق پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔
جوڑی کے لیے جہاں شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ اور ان کے شوہر کو شادی کی ڈھیر مبارکباد پیش کیں۔
واضح رہے کہ شبیر جان کی بیٹی یمشیرا بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں، اُنہوں نے ڈرامہ سیریل “خودسر” میں “ردا” نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Comment