افغانستان پر دھوکا دہی کے الزامات، کپتان راشد خان نے کیا جواب دیا؟

ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جس نے سنہ 2017 ء میں آئی سی سی کا باقاعدہ ممبر بننے کے بعد پہلی بار اس مقام تک پہنچنے پر ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ فراہم کیا۔
 اس جیت کے بعد، جہاں ایک طرف افغان ٹیم کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر دھوکہ دہی کا الزام بھی عائد کیا۔
ان الزامات کی بنیاد بنگلا دیش اور افغانستان کے میچ میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے۔
 دوسری اننگز کے دوران، جب افغان باؤلر نور احمد باؤلنگ کے لیے تیار تھے، سلپ میں کھڑے گلبدین نائب نے انجرڈ ہونے کا اشارہ کیا اور گراؤنڈ پر لیٹ گئے۔
اس کے بعد میچ کو روک کر انہیں طبی امداد دی گئی

Leave a Comment