پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024ء کے فائنل سے قبل ہندوستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اب ہندوستان کو کوئی نہیں روک سکتا۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کےدوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دیدی ہے۔
اس میچ میں روہت شرما کی کپتانی اور ان کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستان نے 171 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کا فائنل میں مقابلہ جنوبی افریقہ سے 29 جون کو ہوگا۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہندوستان نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب وہ ورلڈ کپ جیتنے کے حقدار ہیں۔