ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار 500 چھکے لگ گئے

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے لگنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا 500 واں چھکا لگایا۔
میزبان ممالک مین ورلڈکپ کے 51 میچز میں 500 چھکے لگائے گئے، اس حساب سے اوسطاً ہر میچ میں 9.8 یعنی تقریبا 10 چھکے ہر میچ میں لگے۔
سال 2021ء کے ورلڈ کپ کے 45 میچز میں 405، سال 2022ء کے میگا ایونٹ میں 42 میچز میں 331 جب کہ سال 2016ء میں 314 اور 2014ء کے ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔ اس کے علاوہ 2010ء کے ایڈیشن میں 27 میچز میں مجموعی طور پر 278 چھکے لگے تھے۔

Leave a Comment