روہت شرما نے بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے فائنل میچ میں جگہ بنا لی۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان نے ٹی ٹونٹی میں اپنی 49 ویں جیت حاصل کی، اس جیت نے روہت شرما کو اس فارمیٹ میں سب سے کامیاب کپتان بنایا اور ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

 

روہت شرما نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی 48 فتوحات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20I میں ہندوستان کی دوسری طویل ترین جیت کے سلسلے کو 11 میچوں تک بڑھا دیا۔ پیر کو آسٹریلیا کے خلاف آخری سپر 8 میچ کے دوران روہت شرما نے بابر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20 انٹرنیشنلز (T20I) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر ایک اور نیا سنگ میل طے کیا تھا۔ روہت شرما کے اب 150 ٹی ٹونٹی اننگز میں 4,222 رنز ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس سے قبل 116 اننگز میں 4,145 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Leave a Comment