مہنگائی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے غریب کی سواری بھی مہنگی ہو گئی، بجٹ کے بعد اب سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی کی دو موٹرسائیکلز سی ڈی 70 اور سی جی 125 کا شمار پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں ہوتا ہے۔ یہ اپنی پائیداری اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔
حالیہ عرصے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے اور دیگر عوامل کے پیش نظر ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ حد کو چھو رہی ہیں۔اس وقت سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہے۔